پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لئے اپنی فضائی حدود مزید 1 ماہ کیلئے بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پہلگام پر نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے 26 بھارتی سیاحوں کی ہلاکت کے بعد مودی حکومت نے پاکستان کے مسافر، کارگو اور چارٹرڈ طیاروں کے داخلے پر پابندی لگادی دی تھی۔ جس کے جواب میں پاکستان نے بھی بھارت پر اسی قسم کی پابندی لگائی ۔
پاکستان نے بھارتی طیاروں کیلئے اپنی فضائی حدود 23 اپریل کو بند کی گئی تھی۔ فضائی حدود کی بندش میں 23 مئی کو ایک ماہ کی توسیح کی گئی تھی۔ اب اس پابندی کی مدت کو مزید ایک ماہ کے لیے بڑھایا جارہا ہے۔
پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ پابندی میں توسیع کا فیصلہ بھارتی اقدامات کے تناظر میں حکومتی ہدایات پر کیا گیاہے۔
سول ایوی ایشن کے شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے مطابق دو ماہ پاکستانی فضائی حدود بندش سے بھارتی ایرلائنز کو 20 ارب بھارتی روپے کا نقصان ہوچکا۔ ایئرانڈیا، انڈیگو ایئر، اسپائس جیٹ، آکاسا ایئر اور ایئر انڈیا ایکسپریس سمیت دیگر بھارتی ایئرلائنز کو مڈل ایسٹ یورپ اور امریکا کی پروازوں کو اپریٹ کرنا دشوار ہوگیا ہے۔