اہم ترین

نئے ہجری سال کے آغاز پر غلاف کعبہ تبدیل

ہرسال کی طرح نئے ہجری سال کے آغاز پر خانہ کعبہ کاغلاف کردیا گیا۔ کسوہ کی تبدیلی کا کام بدھ کو بعد نماز عصر شروع کیا گیا جو جمعرات کی صبح مکمل ہوا۔

خانہ کعبہ کاغلاف کسوۃ کعبہ کہلاتا ہے۔ چند برس قبل تک اس کی تبدیلی کاعمل 9 ذی الحجہ کو کیا جاتا تھا لیکن کچھ برسوں سے غلا ف کعبہ کو نئے اسلامی سال کے آغاز پر تبدیل کیا جاتا ہے۔

خالص ریشم کے 47 حصوں پر مشتمل کسوہ کا مجموعی وزن 1415 کلو گرام ہے ۔ جس پر 24 قیراط سونے کے تاروں سےقرآن پاک کی 68 آیات کندہ ہیں۔

نیا غلاف کعبہ چار برابر پٹیوں اور ستار الباب پر مشتمل ہے۔ کسوہ کے ہر ایک حصے کو علیحدہ علیحدہ کعبہ کے بالائی حصے پر لایا جاتا ہے جہاں سے پھر انہیں اتارا جاتا ہے اور پچھلا غلاف اتار لیا جاتا ہے۔

یہ عمل چار مرتبہ باری باری دہرایا جاتا ہے جب تک کہ نیا غلاف چڑھا نہ دیا جائے اور پرانا اتر نہ جائے۔

سب سے پہلے خانہ کعبہ کے دروازے کا پردہ جس کی لمبائی 6.35 میٹر اور چوڑائی 3.33 میٹر ہے کو اتارا گیا۔

پاکستان