شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) میں پاکستان نے بڑی کامیابی حاصل کرلی، تنظیم کی وزرائے دفاع کے اجلاس کے مشترکہ اعلامیے میں بھارت پہلگام واقعے کو پاکستان سے جوڑنے میں ناکام ہوگیا، بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔
چین نے مشرقی ساحلی شہر چنگ ڈاؤ میں شنگھائی تعاون تنظیم کا وزرائے خارجہ اجلاس ہوا ۔ جس میں چین، روس، بھارت اور پاکستان سمیت 10 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
چینی وزیر دفاع ڈونگ جون نے اجلاس کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک ایسے عالمی ماحول میں توازن کی کوشش قرار دیا جو افراتفری اور عدم استحکام کا شکار ہے۔ یک طرفہ پالیسیاں اور تحفظ پسندی بڑھ رہی ہے، جارحانہ، تسلط پسند اور دھونس پر مبنی رویے عالمی نظام کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں۔اجلاس کے شرکا پرامن ترقی کے ماحول کی مشترکہ حفاظت کے لیے زیادہ مؤثر اقدامات کریں۔
اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں شنگھائی تعاون تنظیم نےبلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ بھارتی وفد اعلامیے میں پاکستان کی مذمت کے لیے منتیں کرتا رہا تاہم رکن ملکوں کے وفود نے بھارتی موقف کی حمایت سے انکار کردیا۔ جس پر بھارت نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کردیا۔