دنیا کے امیر ترین شخص اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق قریبی ساتھی مسک نے امریکا میں ایک نئی سیاسی جماعت قائم کرنے کا اعلان کردیا۔
ایکس، ٹیسلا اور اسٹار لنک جیسی کمپنیوں کے مالک ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی انتخابی مہم پر کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے اور صدر ٹرمپ کی انتظامیہ میں 129 دن کام کرنے کے بعد علیحدگی اختیار کر لی تھی۔
ایلون مسک نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیکس کٹوتی اور اخراجات کے بل کی شدید مخالفت کی تھی۔ بل کی منظوری اور ان پر ٹرمپ کے دستخط کے بعد ایلون مسک نے امریکا پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ۔ْ
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کی گئی پوسٹ میں ایلون مسک نے پول کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پارٹی ملک کے عوام کی آزادی واپس دلانے کے لیے قائم کی گئی ہے۔
ایلون مسک نے امریکی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ دو کے مقابلے میں ایک کے تناسب سے ایک نئی سیاسی جماعت چاہتے ہیں، اور آپ کو وہ ملے گی! جب ملک کو فضول خرچی اور کرپشن کے ذریعے دیوالیہ کرنے کی بات آتی ہے، تو ہم ایک جمہری ملک میں نہیں بلکہ جماعتی نظام میں رہتے ہیں۔