فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکا میں پاکستانی کمیونٹی پر زور دیا کہ وہ ملک کے روشن مستقبل پر اعتماد رکھیں اور سرمایہ کاری کے فروغ میں فعال کردار ادا کریں۔
پاکستان کے فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے سرکاری دورۂ امریکہ پر ہیں جس کے دوران انہوں نے سینیئر امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کیں۔
پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر اپنے سرکاری دورۂ امریکہ پر ہیں اس دوران انہوں نے سینیئر امریکی سیاسی و عسکری قیادت اور پاکستانی نژاد کمیونٹی کے ارکان سے اہم ملاقاتیں کی ہیں۔
ٹامپا میں آرمی چیف امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے سبکدوش ہونے والے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ اور نئے کمانڈر ایڈمرل بریڈ کوپر کی چارج سنبھالنے کی تقاریب میں شریک ہوئے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایڈمرل بریڈ کوپر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے یقین ظاہر کیا کہ باہمی تعاون جاری رہے گا تاکہ مشترکہ سکیورٹی چیلنجز کا سامنا کیا جا سکے۔
پاکستانی کمیونٹی سے ایک تعارفی نشست میں آرمی چیف نے انہیں پاکستان کے روشن مستقبل پر پُراعتماد رہنے اور سرمایہ کاری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنے کا کہا۔
فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر نےکہا کہ بھارت اپنےآپ کو’’وشوا گرو‘‘کےطورپر پیش کرنا چاہتا ہے، لیکن عملی طور پر ایسا کچھ بھی نہیں، را کی ٹرانس نیشنل دہشت گردسرگرمیوں میں شمولیت عالمی سطح پر تشویش کاباعث ہے۔
آرمی چیف کا کہنا تھاکہ کینیڈا میں سکھ رہنما کا قتل،قطر میں 8 بھارتی نیول افسران کا معاملہ اور کلبھوشن یادیو جیسے واقعات مثال ہیں۔ پاکستان نے بھارت کی امتیازی اوردوغلی پالیسیوں کےخلاف کامیاب سفارتی جنگ لڑی۔
انہوں نےکہا کہ بھارت نے شرمناک بہانوں کےساتھ پاکستان کےخلاف جارحیت کی۔ بھارت نےپاکستان کی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی کی اور معصوم شہریوں کو شہید کیا۔