اہم ترین

جعفر ایکسپریس پر پھر حملہ، کوئٹہ کے لیے ٹرینوں کی آمدورفت معطل

بلوچستان کے علاقے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے سے جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اُتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

رواں برس مارچ میں جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے ضلع کچھی (بولان) میں بھی ایک مہلک حملے کا سامنا کرنا پڑا تھا جب کالعدم تنظیم کی جانب سے پہاڑی علاقے میں دھماکہ کر کے ٹرین کو پٹڑی سے اتارا گیا اور بعد ازاں مسافروں کو یرغمال بنا کر ان میں سے 26 کو قتل کر دیا گیا۔

گزشتہ جمعرات کو بلوچستان کے ضلع سبی میں ریلوے سٹیشن کے قریب ٹریک پر دھماکہ ہوا تھا۔ دھماکہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کے گزر جانے کے بعد ہوا تھا ۔

اتوار کو ایک مرتبہ پھر سپین زنڈ کے قریب جعفر ایکسپریس کو اس وقت نشانہ بنایا گیا ۔ جو کوئٹہ سے پشاور جانے والی ٹرین گزر رہیتھی۔ ٹریک کو بارودی مواد سےنشانہ بنایا گیا۔ جس سے ٹرین کی 6 بوگیاں اتر گئیں۔

محکمہ ریلویز کےمطابق پشاور سے کوئٹہ جانے والی ٹرین جعفر ایکسپریس 10 اگست کو پشاور سے اور 11 اگست کو کوئٹہ سے پشاور تک منسوخ رہے گی۔

جعفر ایکسپریس ایک بار پھر 13 اگست کو پشاور سے اور 14 اگست کو کوئٹہ سے منسوخ ہو گی۔ جبکہ بولان میل ٹرین 16 اگست کو کراچی سے اپنے وقت پر روانہ ہو گی اور 17 اگست کو کوئٹہ پہنچے گی۔

پاکستان