اہم ترین

ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں طوفانی بارشوں کےباوجود ڈیم نہ بھر سکے

رواں مون سون سیزن اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے۔۔ بالائی پنجاب سمیت کئی علاقوں میں طوفانی بارشیں ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود ملک کے 3بڑے ڈیم بھرے نہ جاسکے۔

واپڈا کے جاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں آبی ذخائر تربیلا، منگلا اور چشمہ کی سطح اس وقت ان کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح سے کم ہے۔

تربیلا کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح ایک ہزار 550 فٹ ہے۔ لیکن اس وقت میں قابل استعمال پانی کاذخیرہ ایک ہزار 411 فٹ پر ہے۔

اسی طرح منگلا ڈیم کی زیادہ سے زیادہ ذخیرہ کرنے کی سطح ایک ہزار 242 فٹ ہے لیکن اس وقت منگلا ڈیم میں پانی کی سطح لائیو سٹوریج کے ساتھ ایک ہزار 85 فٹ پر ہے۔

چشمہ بیراج کی زیادہ سے زیادہ زخیرہ کرنے کی سطح 649 فٹ ہے اوروہاں اس وقت پانی کی سطح 643.70 فٹ پر ہے۔

پاکستان