اہم ترین

جنوبی کوریا کے کرپٹو ٹائیکون کو 40 ارب ڈالر فراڈ پو 15 سال قید کی سزا

امریکی عدالت نے کرپٹو کرنسی ٹائیکون دو کوان کو فراڈ کے الزام میں 15 سال قید کی سزا سنادی۔

اےایف پی کے مطابق جنوبی کوریا سےتعلق رکھنے والے کرپٹو ٹریڈر دو کو ان کی کمپنیٹیرا فورم لیبس نے ٹیرا یو ایس ڈی اور لیونا نامی کرپٹو کرنسیاں لانچ کی تھیں۔ اس نے سرمایہ کاروں کو ان دونوں کرنسیوں کو اسٹیبل کرنسی قرار دیا تھا ۔ جس کا مطلب تھا حالات جیسے بھی ہوں ان کی قدر ہمیشہ ایک امریکی ڈالر کے مساوی ہی رہے گی۔

یہ دونوں کرنسیاں ناکام ہوگئیں اور سرمایہ کاروں کے 40 ارب ڈالر ڈوب گئے۔ اتنی بڑی رقم ڈوبنے سے عالمی سطح پر کرپٹو کرنسی مارکیٹ کو بہت بڑا دھچکا لگا تھا۔

وہ 2022 میں اپنی کرپٹو کرنسیاں تباہ ہونے سے پہلے جنوبی کوریا سے فرار ہوگیا تھا اور کئی ماہ بین الاقوامی طور پر مفرور رہا۔ اسے 2023 میں مونٹے نیگرو کے ایئرپورٹ سے جعلی پاسپورٹ پر گرفتار کرکے امریکا منتقل کردیا گیا۔

دو کوان نے اگست میں جرم قبول کیا تھا۔ استغاثہ کے مطابق دو کوان نے سرمایہ کاروں کو غلط دعووں سے متاثر کیا، حقیقت میں ایک فراڈ اسکیم ثابت ہوئی۔ اور ہزاروں لوگوں کی جمع پونجی ڈوب گئی۔

عدالت نے سزا کے علاوہ دو کوان پر 19 ملین ڈالر کا جرمانہ بھی لگایا ہے ۔ امکان ہے کہ وہ اپنی سزا کا کچھ حصہ جنوبی کوریا میں بھی گزارے گا۔

پاکستان