اہم ترین

اے آئی کے میدان میں چین سے مقابلہ:ٹرمپ کا قومی فریم ورک تیار کرنےکا حکم

اامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) سے متعلق ملک بھر میں پھیلے ہوئے الگ الگ قوانین کو ختم کرکے ایک قومی فریم ورک بنانے کے لیے اہم ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کر دیے۔

ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر ہر ریاست اپنے الگ اصول بناتی رہی تو نہ صرف ٹیکنالوجی کی رفتار سست ہو گی بلکہ امریکا کی چین کے مقابلے عالمی برتری بھی کمزور پڑ سکتی ہے۔

آرڈر پر دستخط کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا کا اے آئی سیکٹر دنیا میں سب سے طاقتور ہے اور یہ مسابقت دراصل ایک بڑی عالمی لڑائی ہے، جس میں آخرکار جیت یا امریکہ کی ہوگی یا چین کی اور فی الحال امریکا آگے ہے۔

ٹرمپ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مختلف ریاستوں کے قوانین کمپنیوں کے لیے رکاوٹ بن رہے تھے۔ اگر ٹیکنالوجی کمپنیاں ہر ایک ریاست سے الگ اجازتیں لیں گی تو بڑے منصوبےجیسے ڈیٹا سینٹرز، کمپیوٹنگ انفراسٹرکچر اور انرجی سسٹمز شدید متاثر ہوں گے۔

حکام کے مطابق یہ صرف ٹیکنالوجی کا معاملہ نہیں بلکہ معاشی ترقی، روزگار، قومی سلامتی اور دفاعی صلاحیت جیسے بڑے شعبے بھی اےآئی کے مضبوط اور مرکزی نظام سے براہ راست جڑے ہیں۔ اسی لیے قومی سطح پر ایک ہی فریم ورک ضروری سمجھا گیا ہے۔

پاکستان