پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل سے پرتھ میں شروع ہو گا۔ ٹیسٹ سیریز کی بینو قادر ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی ہے۔
پاکستان آسٹریلیا میں گزشتہ 5 ٹیسٹ سیریز مین کلین سوئپ ہوا ہے۔ قومی کھلاڑی اور پاکستانی شائقین پر امید ہیں کہ اس مرتبہ نتیجہ مختلف آئے گا۔۔
پرتھ میں پہلے ٹیسٹ سے ایک روز پہلے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی ہوئی ہے۔ جسے ماضی کے لیجنڈ کھلاڑیوں ریچی بینیو اور عبدالقادر کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔
Captains with the Benaud-Qadir Trophy 🏆©️
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) December 13, 2023
The first Test starts tomorrow 🏏#AUSvPAK pic.twitter.com/do5x6yJ4RQ
تقریب رونمائی کے موقع پر پاکستان کے کپتان شان مسعود اور آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹرافی کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔
جمعرات سے شروع ہونے والے تیسٹ میچ کے لئے آسٹریلیا نے پلیئنگ الیون کا اعلان بھی کر دیا ہے۔ کینگروز ٹیم میں ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنوس لبوشین، اسٹیو اسمتھ، مچل مارش، ٹریوس ہیڈ، الیکس کیری اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔
واضح رہے کہ آسٹریلیا کے اوپنر بیٹر ڈیوڈ وارنر کی ٹیسٹ کیرئیر کی یہ آخری سیریز ہے۔