اہم ترین

الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کا پلان بی؛ ’بلا نہیں تو بلے باز‘

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی نشان ’بلا‘ نہ ملنے کے خدشے کے پیش نظر ’پلان بی‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ سے ہونے والی پوسٹ میں انتخابات 2024 کے حوالے سے پارٹی امیدواروں کے لیے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے امیدواروں کو ہدایت کی کہ جن کے پاس ’تحریک انصاف نظریاتی‘ کے ٹکٹ ہیں وہ اپنے کاغذات نامزدگی فوری ریٹرننگ افسران کو جمع کروا دیں۔

امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ’تحریک انصاف نظریاتی‘ کے ٹکٹ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر میں جمع کرائیں اور اس کی وصولی کی رسید ضرور لیں۔

پارٹی کی جانب سے امیدواروں کو یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ ٹکٹ جمع کرانے میں رکاوٹ پر ڈسٹرکٹ، صوبائی اور سینٹرل الیکشن کمیشن کو شکایتی ای میل کریں۔

’کوئی ٹکٹ جمع نہیں کرتا یا جمع کروانے میں پولیس، آر او رکاوٹ ڈالتے ہیں تو فوری شکایت درج کرائیں۔‘

پاکستان