اہم ترین

امریکا میں پہلی مسلمان اور پاکستانی نژاد خاتون میئر

پاکستانی نژاد فوزیہ جنجوعہ نے امریکا میں پہلی مسلمان اور جنوبی ایشیائی خاتون میئر اپنے نام کرلیا ہے۔ وہ 2024 کے لیے امریکی ریاست نیو جرسی کے شہر ماؤنٹ لوریل کی میئر منتخب ہوئی ہیں ۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماؤنٹ لوریل کے ٹاؤن شپ ہال میں اپنی حلف برداری کی تقریب میں فوزیہ جنجوعہ قرآن کا ایک نسخہ فخر سے اپنے ہاتھ میں لے کر آئیں، اس موقر پر ان کے اہل خانہ بھی موجود تھے۔ریاست کی رکن اسمبلی کیرول مرفی نے فوزیہ جنجوعہ سے مئیر کے عہدے کا حلف لیا۔

حلف برداری کے بعد صحافیوں سے گفتگو کے دوران فوزیہ جنجوعہ نے کہا کہ انہیں ماؤنٹ لوریل کی تاریخ میں پہلی پاکستانی اور مسلم خاتون میئر ہونے کا اعزاز حاصل ہے۔ یہ میرے اور پوری پاکستانی کمیونٹی کے لیے فخر کی بات ہے۔ان کی زندگی کا مقصد قیدیوں اور ضرورت مند بچوں کی تعلیم و تربیت سمیت فلاحی خدمت ہے۔

فوزیہ جنجوعہ کے والدین 1970 کی دہائی میں پاکستان سے امریکا منتقل ہوگئے تھے۔ وہ شادی شدہ اور ان کے چار بچے ہیں۔ فوزیہ ویسٹ فیلڈ فرینڈز نامی اسکول میں ٹیچر ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے کم عمری مٰں ایک فلاحی تنظیم قائم کی تھی جس کا نام ’ایس جے پی‘ ہے۔ یہ تنظیم مستحقین میں کھانا ، اسکولوں کو تدریسی سامان اور اسپتالوں اور پناہ گاہوں میں کمبل تقسیم کرتی ہے۔

پاکستان