اہم ترین

جنوبی افریقا نے اسرائیل کی حمایت پر انڈر 19 ٹیم کے کپتان کو ہٹا دیا

جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے اسرائیل کے حق میں بیان دینے پر انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان ڈیوڈ ٹِیگر کو کپتانی سے ہٹا دیا ہے۔

پوری مسلم دنیا غزہ پر صرف باتیں کرتی ہین لیکن جنوقبی افریا کے غیر مسلم ملک نے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ کرکھا ہے۔ جس کی سماعت جاری ہے۔

اب جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے قومی انڈر 19 کرکٹ تیم کے کپتان ڈیوڈ ٹیگر کو اسرائیل کے حق میں بیان دینے پر عہدے سے ہٹادیا ہے۔

ڈیوڈ ٹِیگر نے غزہ معاملے پر اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا تھا۔ جس کے باعث اُن کے خلاف فلسطین کے حق میں آواز بلند کرنے والی تنظیموں نے شدید احتجاج کیا اور کھیلوں کی تنظیمی باڈیز میں شکایات درج کروائی تھیں۔

کرک انفو کے مطابق جنوبی افریقا کے کرکٹ بورڈ نے یہ فیصلہ آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ سے ایک ہفتہ قبل کیا ہے۔ جس کی میزبانی بھی جنوبی افریقا کے ہی پاس ہے۔

کرکٹ ساؤتھ افریقا کے بیان کے مطابق ڈیوڈ ٹیگر کو ہٹانے کا فیصلہ ٹورنامنٹ میں شریک تمام کھلاڑیوں سمیت جنوبی افریقی انڈر 19 ٹیم اور ڈیوڈ ٹِیگر کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ 19 جنوری سے شروع ہونے والے اس ورلڈ کپ کے دوران ڈیوڈ ٹِیگر کے خلاف کرکٹ ساؤتھ افریقہ کو اسرائیل مخالف مظاہروں کا خدشہ ہے۔

پاکستان