سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات اور بلے کے انتخابی نشان پر دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس محمد علی شیخ اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے پی ٹی ۤئی کو بلے کا انتخابی نشان دینے کے فیسلے کے خلاف الیکشن کمینش کی اپیل پر فیصلہ سنادیا۔
چیف جسٹس نے فیصلے سنانے سے قبل تاخیر پر معذرت کی اور کہا کہ فیصلہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔
اپنے فیصلے میں سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ’2021 میں الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو انٹرا پارٹی انتخابات کا حکم دیا لیکن پی ٹی آئی اس میں ناکام رہی۔’الیکشن کمیشن نے انٹراپارٹی الیکشن درست نہ کروانے پر بلے کا نشان پی ٹی آئی سے واپس لیا۔
سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی عام انتخابات میں بلے کے نشان پر الیکشن نہیں لڑ سکے گی۔











