ساس بہو کے جھگڑے نئی بات نہیں ۔ اس رشتے میں جڑی خواتین کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہین لرنے کا بہانہ چاہیے ہوتا ہے ۔ اس ہی ایک واقعہ بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں سامنے آیا ہے۔ جس کی تفصیل سن کر ہر کوئی حیران اور پریشان ہوگیا ہے۔
میک اپ کی وجہ سے رشتوں میں ایسی دراڑ آ گئی ہے کہ اسے بھرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تاہم، فی الحال سب کچھ معمول پر نہیں آتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے علاقے فتح پور میں رہنے والے دو بھائیوں کی شادی دو بہنوں سے ہوئی۔ 8 ماہ تک تو معاملات صحیح چلے لیکن اس کے بعد چھوٹی بہو نے ساس پر الزام لگایا کہ وہ اس کے میک اپ کا سامان چوری کرتی ہے۔
بہو کا کہنا تھا کہ ساس ایک تو چوری کرتی ہے اور پھر وہی میک لگاکر گھر میں ا س کے سامنے پھرتی رہتی ہے۔ جب اس نے اپنی ساس سے کہا کہ گھر میں رہتے ہوئے مہنگا کریم پاؤڈر نہ لگائیں تو وہ غصے میں آگئیں۔ پہلے بہو سے جھگڑا کیا اور پھر اپنے بیٹے سے شکایت کی۔
اس بات پر میاں بیوی میں جھگڑا شروع ہوگیا۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ 2 ماہ قبل دونوں بہنوں کو گھر سے باہر نکال دیا گیا۔ جس کے بعد معاملہ سرکاری فیملی کونسلنگ سینٹر تک جاپہنچا۔
صورت حال یہ ہے کہ اب دونوں بہنیں اپنے والدین کے گھر رہتی ہیں۔ سرکاری حکام نے معاملے کا تصفیہ کرانے کی بھی کوشش کی لیکن معاملہ حل نہیں ہوسکا۔











