اہم ترین

سربراہ پاک فضائیہ کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع

وزیراعظم شہباز شریف نے سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کی مدت ملازمت میں ایک سال کی توسیع دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ظہیر احمد بابر سدھو 19 مارچ 2021 کو چیف آف ایئر اسٹاف کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ایئر چیف مارشل کی تعیناتی 3 سال کے لئے کی گئی تھی۔ ان کی مدت ملازمت 18 مارچ کو ختم ہورہی ہے۔

وزیر اعظم نے نیا ایئر چیف مارشل مقرر کرنے کے بجائے ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں بھی ایک سال کی توسیع کردی ہے۔

وزیر اعظم آفس نے موجودہ ایئر چیف مارشل کی ملازمت میں توسیع کی سمری صدر مملکت آصف علی زرداری کو بھجوادی ہے۔ جو پیر کی صبح تک منظور کرلی جائے گی۔

پاکستان