بھارت میں مسلسل تیسری مرتبہ ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی قیادت میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد این ڈی اے کی حکومت قائم ہوگئی ہے اور نریدنر مودی نے مسلسل تیسری مرتبہ وزیر اعظم کا حلف اٹھالیا ہے۔
بھارت میں کئی ہفتوں کے دوران مختلف مراحل میں ہوئے عام انتکابات میں خلاف توقع بی جی پی کو بھاری اکثریت نہیں مل سکی لیکن ا سکے باجوود بی جے پی کی قیادت میں سیاسی جماعتوں کے اتحاد این ڈی اے نے حکومت بنالی ہے۔
اتوار کی شام نریندر مودی نے مسلسل تیسری مرتبہ وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھالیا ہے جسے بی جے پی کی جانب سے مودی 3.0 کہا جارہا ہے۔
مودی کی تقریب حلف برداری میں متعدد غیر ملکی سربراہان مملکت اور سیکڑوں غیر ملکی مہمانوں نے شرکت کی۔
نریندر مودی کے حلف اٹھانے کے بعد ان کی کابینہ کے ارکان نے بھی حلف اٹھایا ۔ ان کی نئی ٹیم میں کئی نئے چہرے شامل کئے گئے ہیں۔ 71 رکنی کابینہ میں تقریباً 21 ہندوؤں کی اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے وزیر، 27 او بی سی، 10 دلت، 5 قبائلی اور 5 اقلیتی افراد شامل ہیں۔











