اہم ترین

پاکستان 120 رنز بھی نہ بنا سکا؛ بھارت میچ جیت گیا

امریکا سے ذلت آمیز شکست کے بعد پاکستان کو بھارت کے خلاف گروپ میچ میں بھی ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ کمیچ میں پاکستان اور بھارت کا نیویارک کے ناساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں جوڑ پڑا۔

پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارتی ٹیم صرف 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جواب میں پاکستانی ٹیم 113 رنز ہی بناسکی۔ اس طرح بھارت میچ جیت گیا۔

بھارت کی بیٹنگ

بھارت کی جانب سے روہت شرما اور ویرات کوہلی نے اننگ کا آغاز کیا۔ بھارت نے پہلے اوور میں آٹھ رنز بنائے ہی تھے کہ بارش کے باعث میچ روک دیا گیا۔

بارش تھمنے کے بعد میچ کا دوبارہ آغاز ہوا تو ویرات کوہلی صرف چار رنز بنا کر اننگز کے دوسرے اوور میں نسیم شاہ کی گیند پرعثمان خان کو کیچ تھما بیٹھے۔

آئر لینڈ کے خلاف بہترین بلے بازی کرنے والے روہت شرما بھی زیادہ دیر تک کریز پر نہ ٹہر سکے۔ انہیں شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر عثمان خان نے کیچ پکڑ کر پویلین روانہ کیا۔

جس کے بعد رشبھ پنت اور اکشر پٹیل نے بھارتی اننگ کو آگے بڑھایا۔ دونوں نے 39 رنز کی شراکت قائم کی۔جسے نسیم شاہ نے اکشر پٹیل کو بولد کرکے توڑا۔

اکشر کے بعد سوریا کمار یادیو میدان میں ا ترے۔ انہوں نے رشبھ پنت کے ساتھ مل کر بھارتی اسکور کو 89 تک پہنچایا۔ اس موقع پر حارث رؤف نے سوریا کمار یادیو کو آؤٹ کیا۔

سوریا کمار یادیو کے بعد کوئی بھی بھارتی بلے باز ٹک نہ سکا۔ بھارت کی پانچویں وکٹ 95 رنز پرگری جب شیوم دوبے 3 رنز بناکر نسیم شاہ کا تیسرا شکار بنے۔

بھارت کی چھٹی اور ساتویں وکٹ 96 رنز پر اس وقت گریں جب محمد عامر نے یکے بعد دیگرے 2 گیندوں پر رشبھ پنت اور رویندرا جدیجا کو آؤٹ کیا۔ریشبھ پنت 42 جبکہ رویندرا جدیجا صفر پر پویلین لوٹے۔

ابھی بھارت کا اسکور 112 رنز ہی ہوا تھا کہ حارث رؤف نے لگاتار دو گیندوں پر ہاردک پانڈیا اور جسپریت بمرا کو آؤٹ کردیا۔ ہاردک پانڈیا نے 7 رنز بنائے۔ 119 رنز پر بھارت کی آخری وکٹ عرش دیپ سنگھ کی صورت میں گری۔ اس طرح پوری بھارتی ٹیم 20 اوورز بھی نہ کھیل سکی۔

پاکستان کی بیٹنگ

پاکستان نے ہدف کے تعاقب کا آغاز کیا تو پہلے پانچ اوورز تک محتاظ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے بابر اعظم اور محمد رضوان نے رنز بنائے۔

پاکستان کو پہلی وکٹ کا نقصان بابر اعظم کی صورت میں اس وقت ہوا جب ٹیم کے مجموعی اسکور 26 رنز تھے۔ وہ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

عثمان خان اور محمد رضوان کے درمیان دوسری وکٹ کی شراکت میں 31 رنز کا اجافہ ہوا ۔ 57 رنز کے مجموعی اسکور پر عثمان خان آؤٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 13 رنز بنائے۔

رضوان نے عثمان کے بعد فخر زمان کے ساتھ اسکور کو آگے بڑھانا شروع کیا۔ 73 رنز پر فخر بھی چلتے بنے۔ انہوں نے بھی 13 رنز بنائے۔

اوپنر بیٹرمحمد رضوان نے 44 گیندوں پر 31 رنز کی طویل اننگز کھیلی اور بمرا کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوئے۔شااداب خان سات گیندوں پر صرف چار رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان