اہم ترین

صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جہاد کا سلسلہ جاری رہے گا:قسام بریگیڈ

مقبوضہ فلسطین میں اسرائیل کے خلاف پرسرپیکار تنظیم حماس کے عسکری ونگ عزالدین قسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ صیہونیوں کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک انتقام اور جہاد کا سلسلہ جاری رہے گا۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق عزالدین قسام بریگیڈ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی غاصب حکومت سےشہیدوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جب تک فلسطینی سرزمین میں غاصب موجود ہیں تب تک اس راہ کو بھلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

دوسری جانب حماس کے ترجمان عبداللطیف کانو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے تمام مراحل پر عمل درآمد کے لئے تیار ہے ، اور اسرائیل سے بھی توقع رکھتی ہے کہ وہ معاہدے کے انسانی پروٹوکول کی تمام دفعات پر عمل درآمد کرے گا۔

عبداللطیف کانو نے کہا کہ غزہ میں قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے میں منتقلی پر بات چیت ابھی تک شروع نہیں ہوئی۔ اس کی سب سے بڑی وجہ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو ہیں۔

واضھ رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان تین مرحلوں پر مشتمل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ اتوار 19 جنوری سے نافذ العمل ہے۔ معاہدے کا پہلا مرحلہ 2 مارچ کو ختم ہونے والا ہے ، لیکن دوسرے مرحلے میں منتقلی پر بالواسطہ مذاکرات ابھی تک شروع نہیں ہوئے ہیں۔

پاکستان