پاکستان کو پہلی بار ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی ہے۔ کھیلوں میں ملکی تاریخ کی سب سےبڑی کامیابی کامیابی ہے۔
پاکستان کو ورلڈ ماسٹرز اور ایشین ماسٹرز ویٹ لفٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی۔ پاکستان مردوں اور خواتین دونوں ہی کے ایونٹ کی میزبانی کریگا۔
ورلڈ ماسٹرز ایونٹ کو ” گرینڈ پرکس” کا نام دیا گیا ہے۔ ویٹ لفٹنگ کا عالمی میلہ اگلے سال فروری میں اسلام آباد میں سجے گا۔ میگا ایونٹ میں ساتوں براعظم سے ویٹ 500 سے زائد ویٹ لفٹرز شرکت کریں گے
پاکستان ماسٹرز ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کے صدر ارشد خان کا کہنا ہےکہدونوں میگا ایونٹ کی میزبانی پاکستان کیلئے بڑا اعزاز ہے۔
ارشد خان نے کہا کہ پاکستان نے قطر میں ہونیوالی ایشین ماسٹرز چیمپئن شپ میں 10 میڈلز حاصل کئے تھے۔ دو عالمی ایونٹس کی میزبانی ملنا ماسٹرز مقابلوں میں پاکستان کی کامیابیوں کا ثمر ہے۔