لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے دو مقدمات میں سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیئے ہیں۔
اے ٹی سی لاہور کے جج گل منظر علی گل نے گزشتہ کوٹ لکھپت جیل میں شادمان اور سرور روڈ تھانوں میں درج دو مقدمات کا فیصلہ سنایا تھا۔۔۔
پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور عمر چیمہ کو 10، 10 سال جبکہ صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو پانچ، پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی ۔
عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کرتے ہوئے عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد ،عمر سرفراز چیمہ ،میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم بھی دے دیا ہے۔
عدالت نے یاسمین راشد، اعجاز احمد چوہدری ، محمودالرشید اور عمر سرفراز چیمہ کو سزا کے ساتھ ساتھ 6،6 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا تھا ۔
گزشتہ روز پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ ہم نے ہمیشہ 9 مئی کی مذمت کی ہے، ہمارے رہنماؤں کو دس، دس اور پانچ، پانچ سال کی سزا ہوئی، یاسمین راشد 74 سال کی ہیں، کینسر کی مریض ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ آج کے فیصلے کو ہم کورٹ میں چیلنج کریں گے، ان فیصلوں میں انصاف دور دور تک نظر نہیں آرہا۔











