اہم ترین

آج کل کی عورتوں نے مردوں کو مرد رہنے نہیں دیا: مومنہ اقبال

ٹی وی اداکارہ مومنہ اقبال کا کہنا ہےکہ آج کل کی عورتوں نے مردوں کو مرد رہنے نہیں دیا۔

یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں مومنہ اقبال نےکہا کہ ان کا بھائی صرف 19سال کا ہے لیکن وہ بہنوں کا بہت خیال رکھتا ہے۔ ان کے لئے گاڑی کا دروازہ کھولتا ہے۔ ایک مرتبہ وہ بہت ڈپریس تھیں تو ان کے لئے گجرے لایا۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ بھائیوں نے انہیں بہت پروٹوکول دیا ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے ان کے سامنے ہم سفر کا میعار بہت بڑا ہے۔ اسی لئے اکثر وہ کہتی ہیں کہ شاید ہم بہنوں کی شادیاں ہی نہ ہوں ۔

اداکارہ نے کہا کہ انہیں زندگی میں ایک بار شدید محبت ہوئی تھی لیکن وہ رشتہ ختم ہوگیا، اب وہ دوبارہ محبت نہیں کرنا چاہتیں ، جب انہیں محبت ہوئی تھی توسمجھتی تھیں کہ سامنے والا ان کا خیال رکھے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہیں یقین ہوگیا کہ محبت نام کی کوئی چیز نہیں ہوتی، اب وہ یہ ماننے لگی ہیں کہ کوئی بھی شخص کسی کا محافظ نہیں ہوتا۔

مومنہ اقبال نے کہا کہ آج کل کی عورتوں نے مردوں کو مرد رہنے نہیں دیا، خواتین کے ناز نخرے اٹھانے کے باعث اب مرد بھی ناراض عورتوں کی طرح رویہ اختیار کرتے ہیں۔ وہ اپنی اصل شخصیت برقرار نہیں رکھ پا رہے۔

پاکستان