بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور سے شادی کی وجہ بتادی۔۔ کہتی ہیں کہ وہ دنیا کی واحد عورت ہیں جو رنبیر کو بےانتہا تنگ کرتی ہیں ۔ اور وہ برداشت کرتاپے۔ یہی ہم دونوں میں تعلق کو ظاہر کرتا ہے۔
عالیہ بھٹ نے ورون دھون کے ہمراہ ایک او ٹی ٹی ٹاک شو میں شرکت کی ۔ جس کی میزبان کاجول اور ٹوئنکل کھنہ ہیں۔ اس دوران عالیہ نے اپنی شادی اور شوہر سے رشتے سے متعلق تفصیلی گفتگو کی۔
اداکارہ نے اعتراف کیا کہ انہیں رنبیر کو ٹرول کرنا پسند ہے، اسی لیے اس نے اس سے شادی کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ (رنبیر کپور) میرے لیے شاندار انسان ہے۔ اسے میں سب سے زیادہ ٹرول کرتی ہوں۔ اور مجھے لگتا ہے، یہ ہم دونوں کے درمیان ایک بہت قدرتی تعلق ہے۔
دیگر اداکاراؤں کی طرح دھوم دھام سے شادی نہ کرنے پر عالیہ بھٹ نے کہا کہ ہم اپنے گھر میں رہنے والے انسان ہیں اور سماجی طور پر گھلتے ملتے نہیں۔ اس اہم ترین موقع پر ہم صرف اپنے قریب ترین لوگوں کو اپنے ساتھ چاہتے تھے۔ میں نہیں چاہتی تھی کہ ہم اپنی شادی پر دوسروں کی دیکھ بھال میں لگے رہیں۔
عالیہ بھٹ نے کہا کہ بیٹی راہا کپور کی پیدائش کےبعد ان کے شوہر رنبیر کپور کے ساتھ تعلقات تبدیل ہوئے۔ اب ہمار ارشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔











