سپریم کورٹ نے مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کی دفعہ 7 کے تحت فیصلہ دیا ہے کہ تین طلاق سمیت کسی بھی شکل میں دی گئی طلاق اس وقت تک مؤثر نہیں ہو سکتی جب تک 90 دن کی مدت پوری نہ ہو جائے۔
چیف جسٹس جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے محمد حسن سلطان نامی شخص کی طلاق سے متعلق پٹیشن پر اپنا تحریری فیصلہ جاری کردیا ۔۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ شوہر نے بیوی کو بلا شرط حق طلاق تفویض کیا ہو تو بیوی کو طلاق واپس لینے کا حق بھی مکمل طور پر حاصل ہے۔
عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے 7 اکتوبر 2024 کے فیصلے کو درست قرار دیا جس میں کہا گیا کہ فریقین نے 2016 میں شادی کی تھی اور نکاح نامے کی شق 18 کے تحت خاوند نے بیوی کو بلا شرط حق طلاق تفویض کیا تھا۔











