اہم ترین

امیتابھ بچن کی زمین سونا بن گئی: 12 سال میں 7 کروڑ کی ملکیت 210 کروڑکی ہوگئی

بھارتی فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن سے منسوب گجرات میں واقع زمین کی قیمت میں حیران کن اضافے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق امیتابھ بچن نے یہ زمین 2011 میں تقریباً 7 کروڑ روپے میں خریدی تھی، جبکہ اب اس کی مالیت 210 کروڑ روپے تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں اس علاقے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، سڑکوں کی تعمیر اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث زمین کی قیمتوں میں غیر معمولی تیزی دیکھی گئی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ امیتابھ بچن کی زمین کی قیمت بھی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ زمین گجرات کے ایک اہم علاقے میں واقع ہے جہاں اب بڑے منصوبے زیرِ غور ہیں۔ تاہم امیتابھ بچن یا ان کے اہلِ خانہ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر موجودہ مارکیٹ ریٹ کے مطابق زمین کی قیمت کا تعین کیا جائے تو یہ واقعی 200 کروڑ روپے سے زائد ہو سکتی ہے، تاہم حتمی قیمت کا انحصار سرکاری منظوریوں اور زمین کے استعمال پر ہوگا۔

پاکستان