اہم ترین

محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

پنجاب کے نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے ہیں ۔۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیانی کے مطابق الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے منگل کی سہہ پہر نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) لاہور میں بورڈ آف گورنرز (بی او جی) کا خصوصی اجلاس طلب کیا تھا۔

جناب سید محسن رضا نقوی کو متفقہ اور بلا مقابلہ تین سال کی مدت کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا ہے۔ وہ پی سی بی کے 37ویں چیئرمین ہیں۔

نومنتخب چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا متفقہ طور پر چیئرمین منتخب ہوناان کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے۔ وہ اس اعتماد کے لیے ساتھیوں کے شکر گزار ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ میں ملک میں کھیل کے معیار کو اپ گریڈ کرنے اور پاکستان میں کرکٹ کی انتظامیہ میں پیشہ ورانہ مہارت لانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہوں۔

نگراں وزیر اعلیٰ ہونے کے باوجود چیئرمین پی سی بی منتخب ہونے پر الیکشن کمشنر پی سی بی شاہ خاور نے کہا کہ کرکٹ باڈی کا آئین کسی پر اس قسم کی کوئی قدغن نہیں لگاتا۔۔

پاکستان