بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون کہتی ہیں کہ ان کی شادی سے قبل ایک اور شخص سے منگنی بھی ہوئی تھی۔ لیکن وہ کسی دوسری عورت سے بھی چکر چلا رہا تھا۔
سنی لیون کچھ برسوں پہلے امریکا میں فحش فلموں میں کام کرتی تھی لیکن اب وہ بالی ووڈ کی ایک نامور اداکارہ ہیں۔ ان کی کینیڈین شہری ڈینیئل ویبر سے شادی کو 13 سال ہوچکے ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے اپنی ایک ناکام محبت کے بارے تفصیلی بات کی ہے۔
اپنے انٹرویو میں انہپون نے بتایا کہ ڈینیئل ویبر سے پہلے ان کی ایک شکص سے منگنی ہوئی تھی۔ شادی کو دو ہی مہینے رہ گئے تھے۔ شادی کا جوڑا تیار اور تمام انتظامات مکمل ہوچکے تھے۔ یہاں تک کہ ادائیگیاں بھی کردی گئی تھیں۔
سنی لیون نے بتایا کہ اس رشتے کے دوران انہیں لگتا تھا کہ کہیں نہ کہیں کچھ ٹھیک نہیں۔۔ کوئی چیز غلط ہے۔ پھر ہمیں معلوم ہوا کہ وہ کسی دوسری عورت کے ساتھ بھی اپنا وقت گزاررہا ہے۔ یہ سب کچھ ہمارے لئے بہت برا تھا۔
بھارتی اداکارہ نے مزید کہا کہ اس برے وقت میں خدا نے ان کے لئے ڈینیئل ویبر کی شکل میں فرشتہ بھیجا۔ وہ والدین کے انتقال اور دیگر مشکل وقت میں ساتھ رہا۔ اور اس وقت سے میرے ساتھ ہے۔











