اہم ترین

ایمیزون سربراہ جیف بیزوس کی ایک گھنٹے کی آمدنی ان کی سالانہ تنخواہ سے 100 گنا زیادہ

ٹیک کمپنیوں سے وابستہ افراد لاکھوں ڈالر کی تنخواہیں پاتے ہیں لیکن قسمت کی دیوی کچھ لوگوں پر اتنی مہربان ہوتی ہے کہ وہ ایک گھنٹے میں کروڑوں روپے کماتے ہیں۔ جیف بیزوس دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں اور ہر گھنٹے ان کی آمدنی ایک دو لاکھ نہیں بلکہ 80 لاکھ ڈالر ہے اور یہ رقم کی کی سالانہ تنخواہ سے 100 گنا زیادہ ہے۔

امریکی ویب سائیٹ کے مطابق جیف بیزوس کی سالانہ تنخواہ 80 ہزار ڈالر ہے لیکن ایک گھنٹے میں اس سے سو گنا زیادہ یعنی 80 لاکھ ڈالر کماتے ہیں۔

جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایمیزون کے سی ای او ہونے کے دوران یا سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد بھی اپنی تنخواہ میں اضافہ نہیں کیا۔ کیونکہ ایمیزون میں ان کا حصہ بھی اچھی رقم کماتا ہے ۔ اس کے علاوہ انہیں کمپنی کی طرف سے مختلف سہولیات بھی ملتی ہیں ۔ جیف بیزوس کی بنیادی تنخواہ 1998 کے بعد سے تبدیل نہیں ہوئی ہے ۔

جیف بیزوس نے نیویارک ٹائمز کو بتایا کہ انہیں کمپنی سے اس سے زیادہ لینے میں اچھا نہیں لگتا ۔

فارچیون کی ایک رپورٹ کے مطابق جیف بیزوس ایمیزون میں 10 فیصد حصص کے مالک ہیں ، ایمیزون کے سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے بعد وہ اپنے حصص فروخت کر رہے ہیں ۔

سی ای او کے عہدے سے سبکدوش ہونے اور کمپنی میں اپنا حصہ فروخت کرنے کے باوجود جیف بیزوس نے کوئی نقصان نہیں اٹھایا۔ انہوں نے کمپنی کی معاوضہ کمیٹی کو یہ بھی واضح کیا کہ انہوں نے اس کی منظوری نہیں دی۔ جیف بیزوس کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے فیصلے پر فخر ہے کیونکہ اگر وہ نقصان اٹھاتے تو وہ بہتر محسوس نہیں کرتے۔

پاکستان