ایلون مسک کے ایکس اے آئی نے اعلان کیا ہے کہ گروک سیریز اے آئی ماڈل کا تازہ ترین ورژن اب تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے ۔
ایلون مسک کی کمپنی ایکس اے آئی کے اے آئی ماڈل گروک 4 کو لانچنگ کو کم و بیش ایک ماہ ہوچکا ہے ۔ ابتدا میں یہ یہ صرف کمپنی کے سپرگروک اور ایکس پریمیم سبسکرپشن پلان کے اراکین کے لیے دستیاب تھا لیکن اب اس تک رسائی سب کے لئے بالکل مفت ہوگئی ہے۔
ایکس اے آئی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ گروک 4 فی الحال عالمی سطح پر تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے ۔ بس آٹو موڈ استعمال کریں اور گروک مشکل سوالات کو گروک 4 پر روٹ کرے گا۔ اگر آپ کنٹرول چاہتے ہیں تو کسی بھی وقت گروک 4 استعمال کرنے کے لیے “ماہر” کو منتخب کریں۔ ہم محدود وقت کے لیے فراخدلی سے استعمال کی حدود جاری کر رہے ہیں ، جس سے آپ گروک 4 کی مکمل صلاحیت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں ۔
ایکس اے آئی کا جدید ترین اے آئی ماڈل گروک 4 ہیوی اب بھی صرف سپر گروک ہیوی صارفین استعمال کریں گے
۔ایکس اے آئی کے اس اقدام سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ وہ پریمیم خصوصیات اور صلاحیت کو سبسکرپشن کی حدود میں رکھ کر زیادہ صارفین تک پہنچنے کی کوشش کر رہا ہے ۔
حال ہی میں اوپن اے آئی نے اپنا جدید ترین اے آئی ماڈل جی پی ٹی-5 متعارف کرایا ہے جو دنیا بھر کے تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے ۔
گروک 4 آٹو اور ماہر ورژن ہیں۔ آٹو موڈ میں اے آئی ماڈل خود بخود یہ واضح کر دے گا کہ آیا صارف کی طرف سے پیش کردہ پرامپٹ کو بہتر استدلال کی بنیاد پر مزید تفصیلی جواب کی ضرورت ہے ۔ یہ بہت تیز ہے اور کمپیوٹنگ پاور کے ساتھ ساتھ دیگر وسائل کی کھپت کو بھی کم کرتا ہے ۔
دوسری طرف ماہر موڈ ، صارفین کو دستی طور پر گروک 4 کو استدلال موڈ میں تبدیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔
پچھلے ہفتے ایکس اے آئی نے ایک اے آئی ویڈیو جنریشن فیچر ، گروک امیجن بھی بنایا ، جو امریکا کے تمام صارفین کے لیے مفت دستیاب ہے ۔ تاہم ، تمام خصوصیات یو ایس اے سے باہر کے صارفین کے لیے سبسکرپشن کی بنیاد پر دستیاب ہیں ۔











