اہم ترین

ایٹمی پروگرام پر معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام، ایران پر پابندیاں بحال

اقوام متحدہ نے یورپی طاقتوں برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے ایران کے جوہری پروگرام پر معاہدے کی خلاف ورزی کے الزامات کے بعد تہران پر پابندی بحال کر دی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک دہائی قبل ایران اور برطانیہ، جرمنی، فرانس، امریکا، روس اور چین نے ایک جوہری معاہدے پر اتفاق کیا تھا۔ امریکا بعد ازاں اس معاہدے سے نکل گیا تھا تاہم اب اس معاہدے کے خاتمے سے مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔

برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران پر 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام میں پابندیوں کی بحالی کی کارروائی کا آغاز کیا جس کا مقصد تہران کو جوہری بم بنانے سے روکنا تھا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 اور 2010 کے دوران ایران پر پابندیوں کی قراردادیں منظور کی تھیں۔ اقوام متحدہ کی یہ پابندیاں طویل عرصہ معطل رکھے جانے کے بعد ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات بحال کر دی گئیں۔

پاکستان