اہم ترین

چوتھا میچ بھی ہار گئے؛ پاکستان کو وائٹ واش کے لالے

نیوزی لیند نے پاکستان کو چوتھے ٹی ٹوئنتی میچ میں بھی ہرا دیا جس کے بعد اب پاکستان کو وائٹ واش کے خطرے کا سامنا ہے۔

پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکتوں کے نقصان پر 159 رنز بنائے ۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ ہدف صرف 3 وکتین گنوا کر 19ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔

پاکستانی بیٹرز کی خودغرض بیٹنگ

چوتھے میچ میں پاکستانی بیٹرز آئے تو صائم ایوب اپنا جارحانہ انداز ہی بھول گئے۔ وہ چوتھے میچ میں بھی کچھ نہ کرسکے۔ وہصرف ایک رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔

سابق کپتان بابر اعظم گذشتہ تین میچز میں اچھی کارکردگی دکھاتے رہے لیکن آج ان کا بلا بھی نہ چل سکا اور وہ 19 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔

فخر زمان بیٹنگ کے لئے آئے تو جیسے اپنا انداز ہی بھول گئے وہ 15 گیندوں پر نو رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ اسی اوور میں اعظم خان کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے صاحبزادہ فرحان بھی پویلین واپس چلے گئے۔افتخار احمد ایک بار پھر ناکام رہے اور صرف 10 رنز بنا کر ہینری کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

ایک اینڈ سے پاکستان کی کی وکٹیں گرتی جا رہی تھیں لیکن دوسری طرف محمد رضوان وکٹ پر آخر تک کھڑے رہے۔ انہوں نے 63 گیندوں پر چھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 90 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

رضوان کے ساتھ نواز نے کچھ تیز یٹنگ کی انہوں نے آخری اوورز میں تیز کھیلتے ہوئے ایڈم ملنے کو ایک اوور میں تین چھکے تو لگائے لیکن اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کو ایک بڑا ہدف دینے میں ناکام رہی۔ محمد نواز 21 رنز کی اننگز کھیل کر ناٹ آؤٹ رہے۔

نیوزی لینڈ کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کے اوپنرز میدان میں اترے تو ان فارم بیٹر فن ایلن نے شاہین شاہ آفریدی کو پہلے اوورز کی 3 گیندوں پر دو چوکے لگا کر اپنے عزائم واضح کر دیے۔ لیکن دوسری طرف شاہین نے آج کپتانی، ہار اور اچھی کارکردگی سمیت تمام تر دباؤ بھلا کر اگلی 3 گیندوں پر کیویز کی دو وکٹیں اڑا کر میدان میں اپنی واپسی کا اعلان کیا۔

شاہین صرف یہی نہ رکے بلکہ اپنے اگلے اوور میں انہوں نے ول ینگ کو بھی پویلین روانہ کر دیا۔ وہ صرف چار رنز بنا پائے۔ اس موقع پر لگ رہا تھا کہ شاید فتح کی دیوی پاکستان پر مہربان ہو جائے لیکن پھر اس امید کے درمیان ڈیرل مچل اور گلن فلپس کے ساتھ ساتھ ناقص بولنگ اور فیلڈنگ آ گئی۔

شاہین کے علاوہ کوئی بھی بولر بلیک کیپس کے بیٹرز کے لیے پریشانہ کا سبب نہ بنا باقی رہی سہی کسر ڈراپ کیچز نے نکال دی۔ مچل اور فلپس کے درمیان 141 رنز کی شراکت داری بنی۔

ڈیرل مچل 44 گیندوں پر سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 72 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ گلین فلپس نے 52 گیندوں پر پانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 70 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔

مسلسل چار میچز ہارنے کے بعد سیریز کا پانچواں اور خڑی میچ اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان کو ٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 5 میچوں کی سیریز میں وائٹ واش کا سامنا ہے۔

پاکستان