اہم ترین

ایلون مسک سے ٹوئٹر کے سابق ایگزیکٹیوز نے عدالتی جنگ چھیڑ دی

مائیکرو بلاگنگ وہب سائیٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) کی برطرف اعلٰی انتظامیہ نے امریکی عدالت میں ایلون مسک پر 13 کروڑ ڈالر کی عدم ادائیگی کا مقدمہ درج کرادیا۔

فرانسیسی نیوز ویب سائیٹ فرانس 24 کے مطابق کیلیفورنیا کی وفاقی عدالت میں ایلون مسک کے خلاف مقدمہ ایکس (سابق ٹوئٹر) کے برطرف سی ای او پراگ اگروال، سابق سی ایف او نیڈ سیگل، سابق چیف لیگل آفیسر وجے گڑے (Vijaya Gadde) اور سابق جنرل کونسل ایلن ایڈگیٹ (Sean Edgett) نے ایلون مسک کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔

ایلون مسک نے اکتوبر 2022 میں 44 ارب ڈالر میں ٹوئٹر خریدنے کے بعد تینوں کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا تھا۔ پراگ اگروال نے 5 کروڑ 74 لاکھ ڈالر جب کہ نیڈ سیگل بھی 4 کروڑ 45 لاکھ ڈالرز کا دعویٰ کیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایلون مسک خود پر واجب الادا رقم کی ادائیگی نہیں کرتے، ان کا خیال ہے کہ وہ قانون سے بالاتر ہے، وہ اپنی دولت اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے ہر اس شخص کے خلاف کارروائی کرتے ہیں جو اس سے متفق نہیں ۔
عدالت میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مدعیوں نے ایلون مسک کی جانب سے کئے گئے معاہدے سے پھرنے کی صورت میں شیئر ہولڈرز کی بھرپور نمائندگی کی۔ اسی وجہ سے انہیں نئے مالک نے کمپنی کا انتظام سنبھالتے ہی برطرف کردیا۔

درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایلون مسک نے انہیں نشان عبرت بنانے کا فیصلہ کیا، جس کے لئے پہلے انہیں وجہ بتائے بغیر برطرف کیا اور معاہدے کے مطابق ادائیگیاں بھی نہیں کیں۔ جس کے بعد اپنے فیصلے کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مختلف کمپنیوں کے ملازمین کو ادارے میں مقرر کیا۔

ایکس (ٹوئٹر)کو پہلے ہی دو دیگر مقدمات کا سامنا ہے۔ جن میں ایلون مسک کے کنٹرول سنبھالنے کے بعد مختلف عہدوں پر کام کرنے والے سابق ملازمین نے 50 کروڑ امریکی ڈالرز ادا کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ایک مقدمے چھ سابق سینیئر مینیجروں نے بھی اسی طرح کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری جاب ایکس نے کسی بھی طرح کے غلط طریقے اپنانے سے انکار کیا ہے۔

پاکستان