اہم ترین

دنیا بھر میں فیس بک، واٹس ایپ اور انسٹاگرام اور یوٹیوب سروس ڈاؤن

دنیا بھر میں میٹا پلیٹ فارمز کی سوشل میڈیا ایپس فیس بک، انسٹاگرام اور گوگل کی یوٹیوب تکنیکی مسائل کا شکار ہوگئیں۔ صارفین کو لاگ ان کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔ صارفین خود بخود ان ایپس اور پلیٹ فارمز سے لاگ آؤٹ ہو رہے ہیں۔ بہت سے یوٹیوب صارفین نے یہ بھی شکایت کی ہے کہ انہیں ویڈیوز کی اسٹریمنگ میں پریشانی کا سامنا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ہینڈل میگاٹرون نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سائبر حملہ ہوا ہے۔ فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ کئی دیگر پلیٹ فارمز بھی متاثر ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

دنیا بھر سے لوگ اس حوالے سے اپنی رائے دے رہے ہیں۔ کچھ صارفین نے واٹس ایپ میں مسائل کا ذکر بھی کیا ہے۔ صارفین ان سوشل میڈیا ایپس سے خود بخود لاگ آؤٹ ہو رہے ہیں۔

میٹا پلیٹ فارمز کی سوشل میڈیا ایپ کے کریش ہونے کے بعد ٹوئٹر کے مالک اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے بھی مذاق میں ٹویٹ کیا ہے۔ اس میں انہوں نے لکھا کہ اگر آپ اس ٹویٹ کو پڑھ سکتے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ ہمارے سرور چل رہے ہیں۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ فیس بک اور انسٹاگرام بند ہیں اس لیے میں نے اپنے دوستوں سے رابطے کے لیے ایکس کا انتخاب کیا ہے۔

دریں اثنا میٹا کے ترجمان نے کہا ہے کہ وہ اس مسئلے سے آگاہ ہیں۔ وہ اسے جلد از جلد ٹھیک کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

پاکستان