رواں برس رمضان المابرک کے آخری عشرے میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔۔
سعودی سرکاری خبر ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مسجد الحرام میں اعتکاف میں بیٹھنے کے خواہش مند افراد 17 مارچ سے پورٹل پر اپنے کوائف رجسٹر کراسکتے ہیں۔
اس سلسلے میں حرمین انتظامیہ کی جانب سے پورٹل کا یو آر ایل لنک (https://eservices.gph.gov.sa/Permessions/PermHome/SqlVisitIndex) جاری کیا گیا ہے
رجسٹریشن کرانے والے کی کم از کم عمر 18 برس ہونی ضروری ہے۔ اعتکاف کے لیے مقررہ تعداد مکمل ہونے تک رجسٹریشن کا عمل جاری رہے گا۔ مقررہ تعداد مکمل ہوتے ہی ویب سائٹ اور پورٹل بند کردیا جائے گا۔
اعتکاف کی اجازت حاصل کرنے والے خوش نصیبوں کو خصوصی پرمٹ جاری کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ انہیں اپنی ضروری اشیا رکھنے کے لئے ایک لاکر بھی انہیں فراہم کیا جائے گا ۔











