اہم ترین

پاکستان نے سہ ملکی ٹی 20 سیریز جیت لی

پاکستان نے سہ ملکی ٹی20 سیریز کے فائنل میں سری لنکا کو چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اور صرف 114 رنزبنائے۔ جواب میں پاکستان نے 18.4 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔

سری لنکا کی بیٹنگ

سری لنکا نے بیٹنگ شروع کی تو آئی لینڈز نے اپنے جارحانہ عزائم دکھائے۔ پاکستان کو پہلی کامیابی 20 رنز پر ملی جس کے بعد دوسری وکٹ 84 رنز پر گری۔

اس کے بعد پاکستانی بولرز کی تباہ کن بولنگ کے باعث اسکور میں صرف 30 رنز کے اضافے پر اس کے 9 کھلاڑیوں نے پویلین کی راہ لی۔ جس کے بعد صرف 30 رنز پر سری لنکا کے دیگر 8 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے اور پوری ٹیم صرف 114 رنز ہی بناسکی۔

کامل مشرا 59 رنز کے ساتھ سری لنکا کے سب سے نمایاں بیٹر رہے، ان کی اننگز میں 4 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔ اس طرح سری لنکا کی ٹیم 114 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

شاہین آفریدی اور محمد نواز نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ ابرار احمد نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سلمان مرزا اور صائم ایوب کے حصے میں ایک، ایک وکٹ آئی۔

پاکستان کی بیٹنگ

ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس کا آغاز پراعتماد رہا اور صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوٹ نے7 اعشاریہ 3 اووز میں 46 رنز کی شراکت داری قائم کی۔

اس موقع پر صاحبزادہ فرحان 23 رنز بناکر صائم ایوب کا ساتھ چھوڑ گئے، ان کی اننگز میں ایک چھکا اور 2 چوکے شامل تھے۔انہیں ایشا ملنگا نے آؤ ٹ کیا۔

اگلے آؤٹ ہونے والے بیٹر صائم ایوب تھے،انہوں 6 چوکوں کی مدد سے 36رنز بنائے، وہ ہسارانگا کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوئے۔

کپتان سلمان آغا لمبی اننگز نہ کھیل سکے اور 14 گیندوں پر اتنے ہی رنز بناکر پولین لوٹ گئے۔ان کی وکٹ رتنائیکے کے حصے میں آئی۔ فخر زمان صرف 3 رنز بناسکے، انہیں بھی رتنائیکے نے پولین واپس بھیجا۔

بابر اعظم 37 اور عثمان خان 3 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، یوں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے ہراکر ٹرائی نیشن سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان